(یو این آئی) ہندستانی فوج نے پاکستانی میڈیا میں آئی ان خبروں کی آج دیر رات تردید کی کہ پاکستانی فوج کی کارروائی میں آٹھ ہندوستانی فوجی مارے گئے ہیں لیکن کہا کہ فوج کا ایک جوان غلطی سے کنٹرول لائن کے اس پار چلا گیا اور اس کے بارے میں پاکستان کو مطلع کر دیا گیا تھا۔
فوج کے دیر رات جاری بیان میں کہا
گیا ہے، "37 راشٹریہ رائفلس کا ایک نوجوان غلطی سے راستہ بھٹک کر کنٹرول لائن کے اس پار چلا گیا ہے." ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فوجی آپریشنل ڈائریکٹر جنرل نے ہاٹ لائن پر پاکستان کو اس کی اطلاع دے دی ہے ۔
ریلیز کے مطابق، "فوج اور عام شہریوں کے اس طرح غلطی سے دوسری طرف چلے جانا غیر معمولی بات نہیں ہے۔